FodiesurTotkay in urdu |
Welcome To FodiesurToTkay
کھانا پک گیا اب اوون کی ہوجائے صفائی:
جب
کھانا پک چکے تو OVEN میں کھانو کی مہک کا آنا لازمی ہے۔ خاص طور
پر لہسن اور پیاز کی بو تو زیادہ شدید ہوتی ہے۔ اب جب تک آپ اوون کی اچھی طرح
صفائی نہ کر لیں ، کوئی دوسری چیز پکانا دشوار ہو جاتا ہے۔ یہ صفائی بہت کٹھن
نہیں۔ اگر آپ بر وقت صفائی نہیں کریں گی تو بو بس جائے گی اور جب تک دوسری بار
کھانا پکانے کی باری آئے گی تب تک صورتحال اور بھی خراب ہوگی۔ بہتر یہی ہے کہ ہاتھ
کے ہاتھ اوون صاف کر لیا جائے۔
تمام
گرلز اور پلیٹ احتیاب سے باہر نکال کر پہلے دھولیں اور خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔ Racks کو احتیاط سے
رکھیں۔ اگر کھانے کے موٹے ذرات گرے ہوئے ہیں تو خشک کپڑے سے پیلے اسے صاف کر لیں۔
دستانے پہنئے اور کسی اچھے ڈٹرجنٹ کو نیم گرم پانی میں گھول کر اسفنج کی مدد سے
صاف کرلیں۔ اسٹیل وول کا استعمال اوون پر خراشیں ڈال دے گا۔ نرم اسفنج سارے داغ
دھبے اور نشانات مٹا دے گا۔
میٹھا
سوڈا عموماً بہت چکنائی والے برتنوں کو مکمل طور پر صاف کر ڈالتاہے چنانچہ اس سے
کام لیجئے۔ دو کھانے کے چمچ سرکے یا تھوڑٖے سے لیموں کے عرق کی مدد سے گہرے دھبے
یا نشانات صاف ہو جاتے ہیں اور کھانوں کی بو بھی جاتی رہتی ہے۔ْ
اگر
سالن پلیٹ سے اچھل کر اوون کی نچلی سطح پر گر گیا ہو تو اسفنج کی مدد سے صاف کر
لیں۔ اسفنج سالن جذب کر لے گا۔ اگر یہ خشک ہو چکا ہے اور بہت دیر سے صفائی نہیں ہو
سکی تو ایک برتن میں کھانے کا سوڈا اور سرکہ ملا کر ان کا آمیزہ بنا لیں اور جہاں
چکنائی موجود ہے وہاں پر آمیزہ پھیلا دیں۔ سوڈے میں سرکہ بہت احتیاط سے ملانا ہوتا
ہے کیونکہ سرکہ بلبلے پیدا کرنے لگتا ہے لٰہذا دونوں میں سے کوئی ایک چیز استعمال
کرنا زیادہ مفید ہے۔ ایک گھنٹے بعد پلاسٹک کا برش کے کر اوون کی باقی صفائی کر
لیجئے اس طرح اوون کی سطح شفاف ہو جائے گی اور اس پر تیز دھاری خراشیں نہیں آئیں
گی۔ ڈسٹر گیلا کر کے اندر تک پونچھ لیجئے۔ اوون میں کوئی ڈٹرجنٹ ، سرکہ یا سوڈا
کسی سطح پر لگا یہ رہنے دیں۔ ڈسٹر کو دو تین پانیوں میں دھوئیں، نچوڑیں اور سطح
صاف کر لیں۔
اب
ریکوں کو بھی صاف کپڑے سے پونچھ کر اوون میں ان کی جگہوں پر لگا دیجئے۔
مائیکرو
ویو اوون کی صفائی کے دوران اس کے پلیٹر کا خاص خیال رکھیں۔
اوون
کاک پلیٹر بہت نازک چیز ہوتی ہے اسے دھوتے اور پونچھتے وقت احتیاط برتنے کی ضرورت
ہے۔
کبھی
کوئی دھاتی پتیلی یا چیز اوون میں نہ رکھئے یہ جل سکتاہے اور خراب ہو سکتا ہے۔ Microwave oven safe Dishes بازار میں عام دستیاب ہیں۔ بعض اوونز میں ڈیزائن والی کراکری
رکھنے سے اوون اور کراکری دونوں کا نقصان ہوسکتا ہے لٰہذا احتیاط برتئے۔ آپ کا اوون سادہ ہو یعنی محض کھانا گرم
کرنے والا ہو یا کھانا پکانے والا، دونوں کی صفائی بر وقت کر لینے سے بیکٹیریا
پیدا نہیں ہو گا۔ اوون کو چولہے سے بہت قریب نہ رکھئے۔ اسے کھلی جگہ اور ہوا دار
گوشے میں رکھنا زیادہ مفید ہوگا۔ چولہے کے قریب رکھنے سے اس کی بیرونی سطح پر
چکنائی کے دھبے مستقل نشان چھوڑ سکتے ہیں۔ بحالت مجبوری اگر یہ نشانات پڑ جاتے ہیں
تو آپ میٹھے سوڈے اور لیموں کے عرق سے انہیں صاف کر لیا کریں۔ یادرکھیں کہ ان
سہولت آمیز سائنسی ایجادات نے ہماری آپ کی زندگیاں آسان بنا دیں ہیں تا وقتیکہ
کوئی بڑا مسئلہ نہ آن گھیرے۔ ہمیں بھی چاہیئے کہ ان مشینوں کی بر وقت دیکھ بھال کر
لیا کریں۔ اوون کی صفائی کے لئے یوں بھی کوئی پورا دن درکا ر نہیں ہوتا مگر سہولت
زیادہ رہتی ہے۔
امید ہے آپ سب کو ہماری یہ ترکیب اچھی لگی ہو گی اگر اچھی لگی ہے تو اسے ہمیں فولو کریں اور اس کو سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر شئیر کریں۔ شکریہ۔
اگر آپ کو ہمارے ٹوٹکے اچھی لگے ہوں، آپ کو کوئی مشکل پیش آ رہی ہویا آپ کا کوئی سوال ہو تو کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کر کے ضرور بتائیں اور لائک کریں تاکہ ہم آپ کے لیے ایسی ہی فائدہ مند ٹوٹکے لاتے رہیں ۔ شکریہ!
نوٹ:
کیا آپ بھی روزمرہ کھانا پکانے کی ٹینشن میں مبتلا ہیں اور آپ کو یہ مسائل پیش آرہے ہیں کہ آج کیا بنائیں تو آپ کی اس مشکل کو آسان بنانے کے لیے ہم آپ کے لیے اردو لینگوئیج میں مختلف ریسپیز لے کر آئے ہیں ۔ اگر آپ اردو لینگوئیج میں مزیدار ریسپیز سیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں اس لنک FodiesUrپر کلک کریں جو آپ کےلیے بہت فائدہ مند ثابت ہونگے۔
اگر آپ فارغ اوقات میں مختلف ڈائجسٹ (کہانیاں) پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں پر دئیے گئے لنک fodiesMagzine پر کلک کریں۔اور اپنے فارغ اوقات میں لطف اندوز ہوں۔
اگر آپ ہمارے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں ،ہمارے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا ہماری سروسز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاںfodiesAboutContact پر کلک کریں۔
اگر آپ ہماری ریسپیز کو انگلش یا میسج لینگوئج میں پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کریں۔
For Message Language fodiesHindi
For English Language fodiesEng
You are Reading Totkay in Urdu.
If You Want To Read The Recipes in English OR Hindi Then Click Below The Links.
ThankYou!
0 Comments